Description
تفصیل
اس نقص کا سبب زبان، حنجرہ، ہونٹوں اور حلق کے عضلات کی باہمی عدم مطابقت ہے۔ یہ عارضہ عموماً چھ سال کی عمر کے قریب لاحق ہوتا ہے۔ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے اس میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ یہ عارضہ انتہائی شرمیلے پن ،تیزی سے بولنے اور ہکلانے والوں کی نقالی کرنے سے بھی ہو جاتا ہے۔
ہکلا آدمی بالعموم آغازِ گفتگو میں لفظ کے پہلے حرف کو بار بار دہرائے گا اورپھر پورا لفظ جلدی سے بول جائے گا۔ مثلاً کتاب کہنے میں’’کَ کَ کَ‘‘ کئی بار کہے گا پھر اس کے بعد یکا یک ’’کتاب‘‘ کہہ دے گا۔
اگر یہ علامات بچّے میں ہوں تو اس میں خوداعتمادی بھی پیدا کی جائے، شرم و ہیجان کے اسباب دور کیے جائیں، آہستہ آہستہ صاف بولنے کی مشق کرائی جائے، بلند آواز سے پڑھا جائے۔ "اسپیچ تھیراپی" سے بھی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے۔