Description
تفصیل
بواسیر، مقعد یا مقامِ اجابت کی پھولی ہوئی وریدوں کا نام ہے۔ بواسیر کی بڑی وجہ قبض ہے۔ بدہضمی اور زیادہ دیر تک بیٹھا رہنا بھی ہے جس سے مقعد میں چھوٹے چھوٹے مَسّے ، گولیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ خونی بواسیر میں یہ مسّے خون سے بھرے رہتے ہیں۔ قبض کی وجہ سے پاخانہ چونکہ سخت ہوجاتا ہے۔ لہٰذا یہ بواسیری مسّے پھٹ جاتے ہیں اور خون جاری ہوجاتا ہے۔ خون کے بہہ جانے سے مریض کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔