Description
تفصیل
موٹاپا اکثر بسیار خوری کا نتیجہ ہوتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں، بعض لوگ زیادہ کھانے کے باوجود موٹے نہیں ہوتے۔ اس کا مطلب ہے کہ بعض لوگوں میں قدرتی طور پر موٹا ہونے کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔ موٹاپا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ موٹاپے سے فالج‘ ذیابیطس‘ بلڈ پریشر‘ پِتّے کی پتھری‘ کمر اور جوڑوں میں درد وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ چالیس سال بعد موٹا ہونے کا رجحان شروع ہوجاتا ہے۔
شادہ شُدہ مردوں میں توند نمودار ہونے کی عام شکایت ہے جو دفتری کام کی وجہ سے نمودار ہوتی ہے۔دفتری ورزشوں کے ذریعہ سے مُٹاپے جیسے عذاب اور قیامت سے بچا جا سکتا ہے۔دل کو مُٹاپے کے مریضوں کے جسم میں خون کی روانی کے لیے دو گُنا اور تین گُنا زیادہ کام کرنا پڑتا ہے ، نتیجتاً فربہ افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح کہیں زیادہ ہوتی ہے۔