Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Paja'ma پاجامَہ

English NamePaja'ma
No name in Urduسِروال /ازار سُتھنا / شرعی زیرِ جامہ /پاءجامہ / پیجامہ

Description

تفصیل

جسم کے نچلے حصّے سے لیکر ٹخنوں تک پہننے والا لباس جو مخصوص وضع قطع کا ہوتا ہے۔ عموماً پاجامہ نہایت سادہ لباس ہے اس کے دو پائنچے ہوتے ہیں اور ناف کے ساتھ کمر بند کے ذریعے کَسا جاتا ہے مگر اس کی کئی قسمیں ہیں۔ مثلاً بڑے پائنچوں والا پاجامہ جو وسطی ہندوستان اور بمبئی مہاراشٹر، سی پی اور حیدر آباد دکّن کے باشندے زیب تن کرتے ہیں۔ پاکستان میں صرف بوہری طبقہ اب اس لباس کو استعمال کرتا ہے کیونکہ شلوار نے اس کی جگہ لے لی ہے۔ اسی طرح علی گڑھ کٹ ∕ بنگال کَٹ پاجامہ بھی نہایت مقبول رہے۔ پاجامہ کی ایک شکل آڑا پاجامہ کہلاتی ہے، اس کا پائنچہ چھوٹا ہوتا ہے۔ پھر رامپوری پاجامہ ایک علیٰحدہ حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ پرانے زمانے میں خاص کر شیروانی کے ساتھ تنگ موری کا پاجامہ نہایت ذوق و شوق کے ساتھ نوّابین اور اشراف استعمال کیا کرتے تھے جو ٹخنوں سے لے کر گھٹنوں کے نیچے تک نہایت خوبصورت تہوں ∕ سلوٹوں کا مظاہرہ کرتا تھا اور مشرقی روایتی لباس کا علم بردار تھا۔ آج بھی کسی کسی گھرانے میں یہ لباس مردوں میں ذرا کم البتہ لڑکیوں ∕ خواتین میں کہیں کہیں دکھائی دے جاتا ہے۔ انتہائی دیدہ زیب اور مشرقی تہذیب کے حسن کا آئینہ دار لباس ہے۔لڑکیاں شادی بیاہ یا منہدی کی تقریبات میں بھی زیب تن کرتی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share