Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Yellow پیلا

English NameYellow

Description

تفصیل

کیسری ، زرد یا زعفرانی رنگ کو " پیلا رنگ" کہا جاتا ہے۔پیلے رنگ کو ہوشیار ہو جانا یا ہوشیار کرنا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی نسبت سے ٹریفک سگنل روشنیوں میں لال رنگ پر فوراً رُکنے کے بعد‘ پیلے رنگ پر ہوشیار ہوجانے کی علامت کو سمجھا گیا ہے یعنی پیلی روشنی کے بعد ہری بَتّی روشن ہوتے ہی ٹریفک رواں دواں ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ سنسنی خیز صحافت کے لیے بھی "زرد صحافت" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات میں بھی سورج پیلا نظر آتا ہے۔ انڈے کی زردی‘ موسمِ خزاں میں درختوں کے پَتّے اور زرد پھول‘ شمالی اور جنوبی امریکہ اور آسٹریلیا کے بارانی جنگلات میں بید کے درخت‘ ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے یورینیم کیک(دھات کی ایک شکل) یہ سب کے سب پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ اردو زبان میں "چہرہ پیلا پڑ جانا" خوف یا خوف زدہ ہوجانے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ برصغیرمیں دُلہنوں کو شادی سے پہلے پیلا لباس پہنا کرمایوں میں بٹھا دیا جاتا ہے اس دوران ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں پر اُبٹن بھی لگایا جاتا ہے جس کا رنگ بھی پیلا ہوتا ہے۔ ہاکی اور فٹبال کے کھیل میں اگر کھلاڑی کسی قانون کی خلاف ورزی کرے تو اسے پہلی مرتبہ وارننگ دی جاتی ہے جس کے لیے ریفری کھلاڑی کو پیلا کارڈ دِکھاتا ہے۔ جوڈو کراٹے کے کھیل میں ایک خاص تربیت مکمل کرلینے پر کھلاڑی کو پیلی بیلٹ بھی دی جاتی ہے۔ شطرنج کا ایک مُہرا بھی "پیلا" یا " پِیل" کہا جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share