Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Grey سُرمئی

English NameGrey

Description

تفصیل

سُرمئی فارسی صفت ہے جسے "سُرمے کا رنگ" کہا جاتا ہے یعنی وہ رنگ جو سُرمے جیسا ہو۔آسمان پر نظر آنے والے بادلوں کا رنگ گہرا سیاہ‘ سفید اور تیسرا رنگ ان دونوں کے درمیان ہوتا ہے جسے سُرمئی کہا جا سکتا ہے ۔یعنی سُرمئی وہ رنگ ہے جو سیاہ اور سفید کا درمیانی رنگ ہے بلکہ اس میں کسی حد تک نِیلے رنگ کی آمیزش بھی پائی جاتی ہے۔ سُرمئی رنگ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو پیلے‘ نارنجی اور سبز رنگ سے مل کر بنتا ہے جسے گرم سُرمئی(Warm Grey)اور دوسرا سبز‘ نیلے اوربنفشئی( بنفشی) رنگوں سے مل کر بنتا ہے جسے سرد سُرمئی (Cool Grey)کہتے ہیں۔ مشہور ہے کہ ان دونوں ٹھنڈے اور گرم سُرمئی رنگوں میں ایک اخلاقی پہلو بھی ہے یعنی ہلکا سُرمئی رنگ اپنے اندر خوش اخلاقی یا سنجیدگی کا مفہوم رکھتا ہے جبکہ گہرا سُرمئی رنگ اس کے بر عکس غیر سنجیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اسی لیے جب سیاہ بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اب اس شخص میں سنجیدگی آرہی ہے۔ مشہور اخبار "نیو یارک ٹائمز" کو"دی گرے لیڈی"(The Grey Lady) کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ١٩٤٥ء کی دوسری جنگِ عظیم کے دوران امریکی اور جرمن فوج کی وردی کا رنگ بھی سُرمئی تھا۔ بیشتر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی یونیفارم سُرمئی رنگ کی ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سُرمئی رنگ گرد و غبار کی وجہ سے جلدی بدنما اور عیب دار نظر نہیں آتا اور اس رنگ پر میل کُچیل زیادہ نمایاں نہیں ہو پاتا۔ فارسی زبان میں " سرمئی چشم " یا " سُرمہ چشم" عزیز یا پیارا کو کہا جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share