Description
تفصیل
"توتا ہرا رنگ" مشہور پرندے "توتے" کے پروں کی رنگت سے مستعار ہے۔عربی زبان میں اس رنگ کو " ببغاء لون" اور فارسی میں "طوطی سانان رنگ" کہا جاتا ہے۔
ایک بات یہ بھی مشہور ہے کہ نیلے اور پیلے رنگ کی آمیزش سے یہ "توتا ہرا رنگ" بنتا ہے لیکن اس بیان کو "حتمی" اس لیے قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ توتا ہرا رنگ ،توتے کی رنگت سے مستعار ہے اور یہ ایک قدرتی رنگ ہے جسے مصنوعی طور پر اس کے اصلی عکس کے مطابق تیّار نہیں کیا جاسکتا۔
توتا ہرا رنگ یا توتیا ہرا رنگ معروف پرند توتے(طوطے) کا نسبتی رنگ ہے جسے کسی بھی مصنوعی یا ملتے جُلتے عکس(شیڈ) سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔