Description
تفصیل
لُغَوی اعتبار سے "پیازی " فارسی صفت ہے جس کا مطلب "پیاز سے منسوب ، شربتی یا گلابی رنگ " ہے۔
ایک قسم کے نہایت قیمتی اور خوش رنگ لعل کو بھی "پیازی" کہا جاتا ہے۔
اُردو زبان میں پیازی رنگ کو " بصلی رنگ" بھی کہتے ہیں کیونکہ اس قدرتی رنگ کی وجۂ تسمیہ چِھلی ہوئی پیاز کی رنگت سے مُشابہت کی وجہ سے ہے۔
پیازی رنگ کو ہلکا گلابی رنگ بھی کہا جاتا ہے۔
سائنسی طور پر علمِ کیمیا(کیمسٹری) میں "پیازی" رنگ کی تعریف اس طرح بیان کی جاتی ہے کہ جب ایک تیزاب اور اساس باہم مل کر نمک اور پانی پر مشتمل آبی محلول بنادیں تو اُس محلول کا اصلی رنگ پیازی کہلاتا ہے جو ذرا سی دیر کے لیے اس "تعدیلی تجربہ" کے مکمل ہونے پرظاہر ہوتا ہے۔
اُردو زبان میں پیازی رنگ کے لیے کئی اصطلاحات موجود ہیں مثلاً چِھلی ہوئی پیاز کا رنگ ، ہلکا سرخ رنگ یعنی گلابی ، شربتی ، آبی گُلابی وغیرہ۔