Description
تفصیل
رتھ اُس دو پہیوں والی گاڑی کو کہتے ہیں جس کی اگلی طرف گھوڑا ، گھوڑے یا بیل جوتے جاتے ہیں اور ان اعلٰی نسل جانوروں کی مدد سے یہ گاڑی کھینچی جاتی ہے۔ہندُستان میں رتھ کو "شاہی سواری" کا درجہ حاصل رہا اور باقاعدہ اس کے پچھلے حصے پر ایک سائبان لگایا جاتا تھا جس کے سائے میں شاہی افراد بیٹھا کرتے تھے۔رتھ میں جوتے جانے والے جانور ایک خاص نسل سے تعلق رکھتے تھے جن کی بہترین نسلیں اسی مقصد کے لیے تیار کی جاتی تھیں۔
حکومتِ برطانیہ کے عہد میں ملکہ وکٹوریہ نے شاہی رتھ کو "وکٹوریہ"کا لقب دیا اور بہت جلد وکٹوریہ کی نقول برّصغیر پاک و ہند کے آس پاس کے علاقوں میں دیکھی جانے لگیں۔
شاہی افراد کی سواری کے مقاصد کے علاوہ رتھ کا بڑا استعمال جنگوں کے زمانے میں بھی کیا گیا اور تربیت یافتہ تِیر انداز ان رتھوں پر سوار ہوکر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا کرتے تھے ، علاوہ ازیں ان رتھوں کو بار برداری یا مال برداری کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔