Description
تفصیل
چیئر لفٹ دراصل ایریل لفٹ کی قسم ہے جس میں دو ٹرمِنلز کے درمیان اسٹیل کا حلقہ دار رسہ مستقل حرکت کرتا ہے۔عام طور پر ان کے درمیان کھمبے بھی ہوتے ہیں۔ یہ لِفٹس پہاڑی یا بُلند علاقوں میں موجود ہوتی ہیں اس کے علاوہ اموزمنٹ پارکس اور مختلف سیاحتی مقامات پر بھی نصب ہوتی ہیں۔ اس میں آٹھ آدمیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ یہ کیبل کے ساتھ صرف ایک جگہ سے مضبوطی سے منسلک ہوتی ہے جس کو کسی اور خاص اسپرنگ یا شکنجہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔پاکستان میں کوہِ مری کے علاقے میں اس طرح کی چیئر لفٹ دیکھی جاسکتی ہیں۔