Description
تفصیل
"دریا" قدرتی پانی کے بہاؤ کا نام ہے ، نِیز تازہ اور میٹھے پانی کے اس بہاؤ کا رُخ کس بھی جانب ہوسکتا ہے۔ بالاشتمال سمندر، جھیل، نہر ، یا کسی دوسرے دریا کی جانب دریا کا بہائو ہو سکتا ہے۔عموماً دریا کسی اُترائی سے بڑے سَمُندر میں گرتے ہیں۔
معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کا شعر ہے :
گِرتے ہیں سَمُندر میں بڑے شوق سے دریا ۔ لیکن کسی دریا میں سمندر نھیں گِرتا
دُنیا کے چند مشہور دریائوں میں دریائے ایمیزان، دریائے نیل ، دریائے دجلہ،دریائے فرات،دریائے ینگ سی کیانگ،دریائے سندھ،دریائے گنگا ، دریائے جمنا،دریائے برہم پُترا وغیرہ شامل ہیں۔