Description
تفصیل
"سائیڈ واک" یا پیدل چلنے والوں کا راستہ، سڑک کے کنارے بنا ہوا راستہ یا فٹ پاتھ ہے جو پیدل چلنے والوں کے لئے بنایا جاتا ہے۔
عموماً باغوں کے درمیان گھاس کے تختوں کے بیچ پیدل چلنے کے لیے جو راستے بنائے جاتے ہیں وہ "فُٹ پاتھ" کے اُن معنوں میں نہیں آتے جن معنوں میں سڑکوں کے کنارے والے فُٹ پاتھ لیے جاتے ہیں،تاہم گھاس کے درمیان پیدل افراد کے راستوں کو " رَوِش" کہا جا سکتا ہے لیکن وہ " فُٹ پاتھ " کے مفہوم پر پورا نہیں اُتر سکتی۔اسی لیے "سائڈ واک" کے لیے اُردو زبان میں " رَوِش" کا لفظ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
تاریخی طور پر یہ کہنا بہت مُشکل ہوگا کہ دُنیا میں سب سے پہلے فٹ پاتھ کا استعمال کس ملک میں کیا گیا لیکن " موئن جو داڑو " میں چند پکّے راستے ایسے ملے ہیں جنہیں فٹ پاتھ کہا جاسکتا ہے۔سر، جان مارشل نے اس شہر کی کُھدائی کے بعد ان پٹریوں کو فٹ پاتھ یا سڑک کا نام ہی دیا تھا۔اس قدیم ترین تہذیب کےبعد یونان ،مصر اور چین فٹ پاتھ کے استعمال میں معروف رہے۔