Description
تفصیل
سُرنگ سفر کرنے کا زمین دوز راستہ ہے ۔ یہ مکمل طور پر بند ہوتی ہے سوائے ابتدائی(داخل ہونے والا) اور انتہائی(نکلنے والا) سِروں کے۔ سُرنگ زیر زمین راستہ ہے جسے پیادہ افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں اور سرنگوں میں ریل کی پٹریاں بچھا کر ان سُرنگوں سے ریلوے ٹریک (ریل کا راستہ) بھی گُزارا جاتا ہے۔سُرنگوں سےٹریفک روڈز (سڑکیں) بھی نکالی جاتی ہیں ،جن پر سے گاڑیاں گزرتی ہیں۔
بعض حالتوں میں سرُنگیں نہروں کے بہائو کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہیں۔افغانستان میں کاشت کاری کے لیے بنائی گئی زیرِ زمین سُنگوں کو "کاریز" کہا جاتا ہے ،جن سے آب پاشی کا کام لیا جاتا ہے۔