Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Hot Wind / Heat Wave لُو

English NameHot Wind / Heat Wave

Description

تفصیل

لُو کی کوئی مخصوص تعریف نہیں ہے جو واوین میں بیان کی جاسکے۔ جب موسم کی حرارت کا عرصہ طویل ہو جائے اور رطوبت بڑھ جائے تو یہ کیفیت ’’لُو‘‘ کہلاتی ہے۔ اس کا عرصہ ایک دن سے کئی دنوں یا ہفتوں تک ہو سکتا ہے۔ یہ اصطلاح قرب و جوار کے موسم سے تعلق رکھتی ہے یعنی گرم علاقوں کے لوگوں کے لئے کوئی درجۂ حرارت جو، اِن کے معمولات سے الگ ہو اس تعریف میں آسکتا ہے۔ یہ اصطلاح عام معمولات میں درجۂ حرارت کے اُتار چڑھاؤ یا غیر معمولی درجۂ حرارت جو سال میں ایک ہی مرتبہ ہو کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے۔ شدید لُو سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہزاروں اموات صرف اس وجہ سے واقع ہوسکتی ہیں کہ ایئرکنڈیشنگ پلانٹس کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہو۔ ریگستانی، نیم ریگستانی اور سمندری علاقوں میں لُو کے اثرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ موسمِ گرما میں جن علاقوں میں ہوا کا دباؤ بہت زیادہ ہو اور بارش نہ ہوئی ہو، ان مقامات پر زمین کی حدّت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ریگستانی علاقوں میں چونکہ بہت کم ہی موسم اَبر آلُود ہوتا ہے اس لئے یہاں لُو کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ گرم ریگستانی علاقوں سے خشک ہوائیں عموماً ٹھنڈے علاقوں کی طرف چلتی ہیں ،بعض اوقات ایسے علاقے بھی ہواؤں کو سرد کر سکتے ہیں۔ گرم ہوائیں جب پانی کی سطح پر سے گزرتی ہیں تو اپنے ساتھ آبی بخارات شامل کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے درجۂ حرارت میں کمی واقع ہو جاتی ہے لیکن رطوبت بہت بڑھ جاتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share