Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Black Hurricane کالی آندھی

English NameBlack Hurricane

Description

تفصیل

ایسی آندھی جو سمندروں میں اُٹھنے والے Cyclones کے نتیجے میں خُشکی پر طوفان مچاتے ہیں کالی آندھی کہلاتے ہیں۔ یہ سائیکلون یا بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے بگولے اپنے ساتھ تیز ہواؤں کے جکھڑ اور گہرے بادلوں اور گرج چمک کے ساتھ حملہ آور ہوتے ہیں اور جہاں جہاں سے گزرتے ہیں وہاں اندھیرا سا چھا جاتا ہے کیونکہ گَردوغبار کا انتہائی سخت طوفان بھی ان کے جلو میں ہوتا ہے۔ ان Tornedos کی زد میں جو شے بھی آتی ہے خس و خاشاک ہوکر رہ جاتی ہے۔ تیز ہوا کے جکھڑوں کے ساتھ موسلا دھار بارش، زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیتی ہے۔ بعض اوقات اس کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔ بڑے بڑے درخت، سائن بورڈز، مکانوں کی چھتیں اور بلڈنگیں بھی اس کی زد میں آکر ڈھے جاتے ہیں۔ بعض اوقات ایسی آندھیاں اپنے ساتھ اولوں کی بارش بھی لے کر آتی ہیں۔ کنایتاً کالی آندھی، آفت اور مصیبت کو بھی کہتے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو بھی "کالی آندھی" کہا جاتا تھا۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share