Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Frost پالا

English NameFrost

Description

تفصیل

ہوا میں ملے ہوئے پانی کے لطیف بخارات جو زمین کے بہت سرد ہو جانے کے باعث سفید بلوری شکل میں سطح پر جم جاتے ہیں ’’پالا‘‘ کہلاتے ہیں۔ یہ کیفیت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب زمین کی سطح شبنم کے درجۂ حرارت سے زیادہ ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور قرب و جوار کی ہوا کا درجۂ حرارت بھی پانی کے نقطۂ انجماد سے کم ہو جاتا ہے۔ پالے کے قَلم (کرسٹل) سائز میں مختلف ہوسکتے ہیں اس کا انحصار فضا میں پانی کے ذرّات پر ہے۔ یہ قَلم شفاف ہوتے ہیں۔ پالے سے معاشی نقصانات اُس وقت مزید بڑھ جاتے ہیں جب یہ فصلوں، پودوں اور پھلوں کو متاثر کرتا ہے۔ پالے برف کے چھوٹے چھوٹے نوکیلے ٹکڑوں کی مانند سطحِ زمین پر نظر آتے ہیں۔ ان کی جسامت کا انحصار وقت، درجۂ حرارت اور ہوا میں پانی کے بخارات کی موجودگی پر ہوتا ہے۔ ہوا کے رُخ پر پالے کی ایک قطار سی بھی بن جاتی ہے۔ پالے کی مختلف اقسام ہیں۔ مثلاً (1)شُعاعی پالا (Radiation Frost) جب قرب و جوار کے درجۂ حرارت میں واضح کمی رونما ہوجاتی ہے تو شُعاعی پالا (Radiation Frost) برف کے سفید قَلَم کی شکل میں ٹھنڈی اور شفاف رات کو وجود میں آتے ہیں۔ (2)سیلابی پالا (Flood Frost) سیلابی پالا اُس وقت وجود میں آتا ہے جب بہت ٹھنڈی ہوا کے جھونکے وادی کی ڈھلوان اور سُرنگوں وغیرہ جیسی جگہوں میں زمین کی سطح سے قریب کے علاقوں کی طرف رُخ کرتے ہیں۔ (3)دُر پالا (Hoar Frost) دُر پالا (Hoar Frost) اُن علاقوں میں بنتا ہے جہاں درجۂ حرارت زمین سے چند فِٹ سے اوپر نقطۂ انجماد سے خاصہ آگے بڑھ جاتا ہے اور پالے کے قَلَم کا درجۂ حرارت پانی کے نقطۂ انجماد سے کم ہوجاتا ہے۔ اس کے کئی اور نام ہیں مثلاً دُرِّ ہوائی پالا اُس پالے کو کہتے ہیں جہاں بہت سے سیلابی پالوں کے قَلَم سطحِ زمین کے اوپر جمع ہو جائیں۔مثلاً درختوں کی شاخوں اور پودوں کے تنوں پر۔اس قسم کے پالے انسانوں کے بنائے ہوئے ماحول، اوزاروں اور ہتھیاروں سے بھی پیدا ہوسکتے ہیں مثلاً فریزر، ریفریجریٹر وغیرہ۔ (4)سطحی پالا (Surface Hoar) سطحی پالا برف یا مٹّی کے طوفان کے نتیجے میں برفانی چوٹی پر وجود میں آتا ہے۔ اس کے بننے کے لئے موزوں ترین ماحول سرد رات اور آبی بخارات لئے ہوئے ہلکی ہوا ہے۔ اگر ہوا زیادہ بِپھر جائے تو قَلَم تباہ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح کم درجہۂ حرارت میں بھی یہ قَلَم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ زمین میں دفن ہونے کے بعد بھی یہ قَلَم کھڑے رہتے ہیں اور آسانی سے پہچانے جاسکتے ہیں۔ (5)تحویلِ حرارت پالا (Advection Frost) تحویلِ حرارت کا پالا جسے ہوائی پالا بھی کہتے ہیں یہ اُس وقت بنتا ہے جب بہت سرد ہوائیں چلتی ہیں اور درختوں کی شاخوں، پھولوں ، پتّیوں اور دیگر سطحوں کے کناروں پر برف کی ایک ہلکی سی تہہ جما دیتی ہیں جو عام طور پر ہوا کے مخالف سَمت میں بنتی ہے۔ یہ دن اور رات کے کسی بھی پہر وقوع پذیر ہوسکتی ہے۔ (6) گلیشیئری پالا (Glacial Frost) جن گلیشیئری (Glacial) جگہوں پر سرد موسم اور پانی کے بخارات جمع ہوجاتے ہیں، کریویس پالا (Crevasse Hoar) نظر آتا ہے۔(یہ ایسی شبیہہ ہے جو دراڑ نُما ہوتی ہے) روسیوں کے معاشرے میں اِس سلسلے میں ایک عوامی داستان مشہور ہے۔ انگریز جیک فراسٹ (Jack Frost) نامی ایک مخلوق سے اس کا رشتہ جوڑتے ہیں۔ ہور (Hoar) اصل میں انگریزی محاورے میں بڑھاپے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور پالے کی وجہ سے چونکہ ہر چیز سفید ہو جاتی ہے گویا بوڑھی ہوگئی ہو، اس لئے اسے ہور(Hoar) کہا گیا ہے۔ نم ہوا کو کھینچ کر اس کیفیت کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرم ہوائیں پھینک کر اس کے اثر کو زائل کیا جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share