Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Ghazi Barotha Dam غازی بروتھا ڈیم

English NameGhazi Barotha Dam

Description

تفصیل

ضلع ہری پور کے نزدیک غازی ٹاؤن کے قریب واقع بروتھا کے مقام پر یہ بند تعمیر کیا گیا ہے۔ غازی بروتھا ڈیم کی تعمیر تربیلا سے 7 کلو میٹر کے فاصلے پر کی گئی ہے۔ یہ تکنیکی اعتبار سے ایک منفرد منصوبہ ہے۔ اس بند کے لئے کوئی ذخیرہ آب علیٰحدہ مستقل بنیادوں پر تیار نہیں کیا گیا بلکہ پانی ایک نہر کے ذریعے دریائے سندھ سے مذکورہ ڈیم تک لایا جاتا ہے جہاں ہائیڈرو جنریشن کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی ہے اور وہی پانی دوبارہ دریائے سندھ میں لوٹا دیا جاتا ہے۔ اس ڈیم تک جو پانی لایا جاتا ہے اس کی مقدار 1600 کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ اس پروجیکٹ میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 290x5 میگاواٹ اور کل پیداواری گنجائش 1,450 میگاواٹ تک ہے۔ یہ پروجیکٹ دس سال کی شبانہ روز محنت کے بعد 2.2 بلین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا۔ اس پروجیکٹ پر یکم اپریل 1993ء سے کام شروع ہوا اور 2003ء میں جاکر پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ اس پروجیکٹ نے جزوی طور پر 2003ء سے اپنی پیداوار شروع کی اور 19 اگست 2004ء سے مکمل پیداواری ہدف دینا شروع کردیا۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں 9,957 ملین روپے کی لاگت آئی۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share