Description
تفصیل
جنوبی وزیرستان (آزاد قبائلی علاقہ) میں دریائے گومل پر اس بند کو تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کی تعمیرات 2002ء سے شروع کی گئیں۔ اس بند کی اونچائی 133 میٹر (43714) رکھی گئی ہے۔
پانی کے اسٹوریج کی گنجائش : 1,140,000 ایکڑ فیٹ ہے۔
متوقع آبپاشی برائے زرعی زمین : 1,63,000 ایکڑ
متوقع ہائیڈرو جنریشن پاور : 17.4 میگاواٹ
تخمینہ برائے لاگت : 4.388 ملین روپے
اس کی تعمیر کے لئے چائنیز فرم سے واپڈا WAPDA نے معاہدہ کیا ہے اور تعمیر جب تکمیلی مرحلے کے قریب تھی تو 2010ء کے سیلاب کے بعد نامساعد حالات کی بنا پر روک دیا گیا تھا۔ بعدازاں اپریل 2011ء میں جاکر اس کی تعمیر مکمل ہوئی اور پہلے مرحلے میں اس کے ذخیرہ آب میں پانی جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔