Description
تفصیل
بنیادی طور پر چمپا پت جھڑا، نیم سدا بہار جھاڑی یا چھوٹا درخت ہے۔ اس کی گھنی شاخوں پر سیدھے اور ہموار کناروں والے پتّے ہوتے ہیں۔ چمپا وسطی امریکہ‘ میکسیکو اور وینزویلا میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ اپنے خوبصورت اور معطر پھولوں کے باعث ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس کے پھولوں کا رنگ مختلف ہوتا ہے جو سفید اور درمیان سے پیلے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خوبانی کی طرح ایک سِرے سے دوسرے سِرے تک گلابی اور گہرا سرخ بھی ہوتا ہے۔