Description
تفصیل
جنگلی سُنبُل سدابہار پھول ہے جو بنیادی طور پر جڑی بوٹی ہے۔ یہ موسم بہار میں نشوونما پاتے ہیں اور سردی کے پورے موسم میں رہتے ہیں۔ جنگلی سنبل جنوری کے ابتدائی دنوں میں کِھلتے ہیں۔ ان میں بے شمار بیج ہوتے ہیں۔ جب یہ بیج زمین پر گرتے ہیں تو ان سے مزید پودے پیدا ہو جاتے ہیں۔ نتیجتاً موسم بہار کے ابتدائی دنوں میں ان کی مختلف اقسام زمین پر قالین سا بچھا دیتی ہیں۔ یہ جھکے ہوئے بنفشی رنگ کے گَھنٹی نُما پھول ہوتے ہیں۔ جنگلی سُنبُل کے پودے کو اس کے پھولوں کی بناوٹ کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ یہ پھول پودوں پر اپریل سے جون کے درمیان ظاہر ہوتے ہیں۔ ان کی مختلف اقسام میں پت جھڑ، باڑھ اور چراگاہ شامل ہیں۔ جنگلی سُنبُل برطانیہ اور آئرلینڈ میں عام طور پر جبکہ بقیہ یورپ میں کہیں کہیں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ باقی دنیا میں ناپید ہے۔