Description
تفصیل
گل داؤدی یورپ ‘ ایشیا اور جنوبی افریقہ کی پیداوار ہے۔ یہ خوشبودار ہوتے ہیں اور سال کے بارہ مہینے پھول دیتے رہتے ہیں۔ یہ پھول سدا بہار جڑی بوٹی یا جھاڑی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو Compositae کے قبیلے سے تعلق ركھتا ہے جس میں 100 سے 200 تک پھولوں کی مختلف اقسام شامل ہیں۔ یہ اقسام سفید‘ پیلے‘ نارنجی‘ گلابی‘ سرخ اور بنفشی رنگوں میں پائی جاتی ہیں۔ گل داؤدی کے پھول کشادہ اور مختلف اشکال اور جسامت کے ہوتے ہیں۔ ان کی کچھ اقسام خَم دار یا بیضوی ہوتی ہیں اور ان کی پنکھڑیاں درمیان سے اندر کی جانب مُڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ کچھ پھولوں کی پنکھڑیوں کی ساخت نلکی کی طرح ہوتی ہے جو لمبائی میں چھوٹی بڑی ہوتی ہیں اور ان کا آخری سرا آنکڑے کی طرح ہوتا ہے۔