Description
تفصیل
گُلِ خوش بیں جنوبی افریقہ میں پایا جاتا ہے اس قبیل کی 19 اقسام نہایت لذیز اور سدا بہار اناج میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ لِرس خاندان سے تعلق رکھنے والا پھول ہے جو جنوبی افریقہ میں پایا جاتا ہے ۔اس کی 19 اقسام ہیں جو نرم اور پت جھڑی ہوتی ہیں۔ یہ Iris (قوس و قزح) کے Iridaceae قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ پھول موسم بہار میں بے انتہا خوشبو دیتے ہیں۔ گُلِ خوش بِیں کا پودا 12 سے 18 انچ اونچا ہوتا ہے۔ ان کی ہیئت پنکھے نُما ہوتی ہے جبکہ پتّیوں کی بناوٹ تلوار یا تیغ کی طرح ہوتی ہے۔ بہار کے موسم میں یہ پھول لمبے‘ پتلے اور اکڑے ہوئے پتّوں کے اوپر بڑھتے ہیں اور ان کا جھرمٹ نہایت خوبصورت اور نفیس معلوم ہوتا ہے۔ گُلِ خوش بِیں کی شکل بگل کی طرح اور لمبائی 2 انچ تک ہوتی ہے۔ یہ نہایت میٹھی خوشبو دیتے ہیں اور اپنے رنگوں کے اعتبار سے قطار در قطار ہوتے ہیں جن میں سفید ،سنہرا ،نارنجی،گلابی،سُرخ،ہلکا جامنی اور نیلے رنگ پائے جاتے ہیں۔ ان کی کچھ اقسام رگ دار یا پَر دار ہوتی ہیں جو دو رنگوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ کچھ پھول دو پنکھڑی والے بھی ہوتے ہیں۔اس کے پھول ٹوٹنے کے بعد ایک ہفتے میں مُرجھا جاتے ہیں ۔