Description
تفصیل
سوسن Liliaceae قبیلے کی نسل ہے۔ یہ خوشبودار ‘ گانٹھ والا ‘سدا بہار پھول (جڑی بوٹی) ہے جو شمالی معتدل علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ سوسن کی تقریباً آدھی اقسام براعظم ایشیا میں جبکہ بقیہ اقسام یورپ‘ شمالی امریکہ اور جاپان میں پائی جاتی ہیں۔ قدیم زمانے میں سوسن مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں میں خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ یہ بہت خوشبودار ہوتا ہے۔ اس کی شکل لمبی اور قیف کی طرح ہوتی ہے اور عام طور پر اس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔