Description
تفصیل
بی بام سدا بہار جڑی بوٹی ہے جس کی جائے پیدائش شمال مشرقی امریکہ ہے۔ آنٹیریو (Ontario) اور برطانوی کولمبیا سے جارجیا اور میکسیکو تک یہ پھول خشک اور گنجان جھاڑی میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پھول چمکدار، سُرخ، گلابی یا بکائنی ہوتے ہیں جن کی جسامت بڑی ہوتی ہے۔ یہ پھول 20 سے 50 کی تعداد میں گھنے پتّوں کی ٹوکری نُما جگہ پر نُمایاں ہوتے ہیں۔ اس کی کونپلیں زردی مائل سبز رنگ کی ہوتی ہیں۔ بی بام کی شاخیں چوکور‘ نالی نما اور سخت ہوتی ہیں اور اس کی اونچائی تقریباً تین فِٹ ہوتی ہے۔ اس کے پتّے جوڑے کی صورت میں ہوتے ہیں جن کی سمت مخالف ہوتی ہے اور ان کی دونوں سطحیں کھردری ہوتی ہیں۔ اس کی شکل دندانے دار اور نیزے یا برچھی کی مانند ہوتی ہے۔ بے بام کی شاخیں اور پتّے گھنے اور چمکدار روئیں سے ڈھکے ہوتے ہیں۔