Description
تفصیل
برگاموٹ کی جھاڑیوں کے جھنڈ زمین سے اُٹھے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ سال بھر قائم رہتی ہیں یعنی یہ سدا بہار جڑی بوٹی ہے جو شمالی امریکہ کے جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ اس کا پودا 3 فِٹ اونچائی تک نمو پاسکتا ہے۔ گرمیوں میں اس کے اوپری حصّے میں پھول کی کلیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ اس کی جنگلی اقسام میں زیادہ تر سرخ پھول ہوتے ہیں لیکن جدید دور میں اس کی دوغلی نسل پیدا کی جارہی ہے جو سرخ‘ گلابی‘ بنفشی ‘ ارغوانی یا سفید رنگ کے پھول دیتے ہیں۔ یہ دلکش پھول شہد کی مکھیوں اور دوسرے رس چوسنے والے پرندوں کے لئے پرکشش ہوتے ہیں۔ جنگلی برگاموٹ کا پودا چھوٹا ہوتا ہے اور اس کے پتّے بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول عام طور پر ارغوانی‘ اودے‘ گلابی اور سفید ہوتے ہیں جو جنگلات میں کہیں کہیں نظر آتے ہیں۔