Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

قُرمزی پھول

Colorقوس و قزح
Season سدا بہار
English NameIris
Pluralقرمزی پھولوں (ترکیبِ مفعولی)
No name in urdu

Description

تفصیل

یہ ایک بڑا قبیلہ ہے جس میں زیادہ تر سدا بہار پودے شامل ہیں ۔ان میں کچھ گانٹھ دار اور دوسرے rhizomatous ہیں۔ ان کی کچھ اقسام دلدلی علاقوں اور اتھلے پانی میں نمو پاتی ہیں۔ یہ نہایت خوبصورت پودے شمالی ہمپشائر کے معتدل علاقوں کے جنگلات میں بے تحاشہ پروان چڑھتے ہیں۔ ان کا نام Iris سے لیا گیا ہے جو قوس قزح ہے اور یہ نام انہیں ان پھولوں کی خوبصورتی اور ان کی اقسام کے باعث دیا گیا ہے۔ اس کے پتّے تلوار یا تیغ کی مانند ہوتے ہیں جو پنکھے کی طرح آپس میں جُڑے ہوتے ہیں جب یہ گانٹھ سے نمو پاتے ہیں تو پتلے ہوتے ہیں۔ قرمزی پھول کی اونچائی مختلف ہوتی ہے جب ان کی باڑ لگائی جاتی ہے تو ان کی کچھ اقسام 5 سے 6 انچ اونچی ہوتی ہیں اور ان کی بے ریش اقسام 20 سے 48 انچ اونچی ہوتی ہیں۔ ان کی زیادہ تر اقسام میں کلیاں مئی سے جون کے درمیان نکلتی ہیں لیکن معتدل ماحول میں یہ سال کے زیادہ تر حصوں میں رہتی ہیں۔ قرمزی پھول اپنی ساخت کے اعتبار سے دوسرے تمام پودوں سے منفرد ہیں۔ ان کی بیرونی طور پر تین پنکھڑیاں ہوتی ہیں جو لٹکی ہوئی ہوتی ہیں اور عام طور پر Falls کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ یہ ریش والی اور بے ریش یا پھر تاج والی بھی ہوتی ہیں۔ دوسری تین پنکھڑیاں Standards جو عمودی حالت میں کھڑی ہوتی ہیں مگر کچھ اقسام جُھکی ہوئی بھی ہوتی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share