Description
تفصیل
آڑو کے پھول بنیادی طور پر چین میں پیدا ہوتے ہیں۔ آڑو کے درخت پر اسی نام کا ایک رسیلا پھل بھی پیدا ہوتا ہے۔یہ پھول موسم بہار کے ابتدائی دنوں میں پتے نکلنے سے پہلے نکلتے ہیں ۔ زیادہ تر اس کے درخت تجارتی مقاصد کے تحت لگائے جاتے ہیں لیکن کچھ باغات میں آرائشی طور پر بھی کاشت کئے جاتے ہیں۔ آڑو کے پھول کا شگوفہ تنہا ہوتا ہے یا پھر جوڑے کی صورت میں ہوتا ہے اور اس کا قطر 2.5-3 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے جس میں پانچ پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ آڑو کے پھول کا رنگ ہلکے گلابی سے قرمزی اور پھر بنفشی ہوتا ہے۔