Description
تفصیل
ساج جھاڑیوں کے قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک بڑا گروہ ہے یہ پودے کسی بھی جگہ اگائے جاسکتے ہیں۔ ساج سدا بہار ہوتے ہیں ۔ یہ شمالی امریکہ‘ شمالی یورپ‘ جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکہ میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔اس کے پودے ایک سے 3 فٹ بلند ہوتے ہیں اور شاخیں جھنڈ کی صورت میں ہوتی ہیں۔ اس کے پھول گچھوں کی صورت میں ڈنٹھل کے اوپری حصے میں پتوں کے اوپر ہوتے ہیں۔ پھولوں کے یہ گچھے تقریباً 2 انچ چوڑے اور 6 انچ لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول سفید ، نیلے، سُرخ رنگ کے تمام شیڈز ‘ بنفشی‘ گلابی ،آتشی گلابی اور جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔