Description
تفصیل
صعتر اُس زُمرے سے تعلق رکھتا ہے جس میں دیگر جڑی بوٹی اور جھاڑی دار پودے ہیں۔ یہ شمالی علاقوں کے متعدل ماحول میں بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ یہ سمندر سے دور دراز علاقوں میں بھی ہوتے ہیں۔ صعتر پودینے کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ تمام کے تمام لکڑی والے‘ جھاڑی دار پودے ہوتے ہیں اس کا پھیلاؤ ایک فٹ اونچائی اور دو فٹ چوڑائی میں ہوتا ہے۔ اس کے پتے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور سبز یا نیلے مائل سبز ہوتے ہیں جبکہ انگریزی صعتر کے پتے چوڑے ، فرنچ کے پتلے اور جرمن صعتر کے پتے گہرے رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کے پھولوں کا رنگ ہلکا ارغوانی ہوتا ہے۔