Description
تفصیل
یہ پھول اس زمرہ سے تعلق رکھتا ہے جو گانٹھ دار ہوتے ہیں اور ان کے پھول موسم بہار میں کھلتے ہیں۔ ان کی پیداوار کے زیادہ تر علاقے سمندر سے دور خشک اور مشرقی علاقے ہیں۔ ان میں سے چند منطقۂ حارّہ افریقہ میں بھی نمو پاتے ہیں۔ ان کے پتّوں کی شکل لمبی پٹی کی طرح ہوتی ہے اور ان کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے۔ اور یہ لمبے پھولوں کے گچھے کی صورت میں ہوتے ہیں اور خوشبودار ہوتے ہیں۔ ان کے پھول رنگ دار ہوتے ہیں جو سفید‘ نیلے‘ سرخ‘ پیلے اور گلابی ہوتے ہیں۔