Description
تفصیل
عُود الصلیب ایشیا‘ جنوبی یورپ اور شمال مغربی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر سدا بہار جڑی بوٹی کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کا پودا 0.5-1.5 میٹر اونچا ہوتا ہے۔ شقائق سے کچھ ملتے جلتے درخت 1.5-3 میٹر بلند ہوتے ہیں۔ اس کے پتے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جُڑے اور عام پتّوں سے بڑے ہوتے ہیں ۔ یہ پھول نہایت معطر اور خاصے بڑے ہوتے ہیں ۔ عام طور پر ان کا رنگ گلابی‘ لال اور سفید ہوتا ہے۔ عُود الصلیب کی کلیاں موسم بہار کے آخر میں اور موسمِ گرما کے شروع میں کِھلتی ہیں۔ اس پودے کی مقبولیت کی وجہ اس کے خوبصورت پھول ہیں۔