Description
تفصیل
گلاب کا پھول باغیچوں میں کِھلنے والے پھولوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ یہ اپنے مختلف رنگوں، قسموں اور خوشبو کے باعث بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی مخلوط النّسل اقسام بنانے کے لئے بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کی جدید اقسام میں شگوفے کِھلنے کا عرصہ طویل ہوتا ہے اور زیادہ تر اقسام میں یہ شگوفے وقفے وقفے سے گرمیوں اور خزاں کے موسم میں مسلسل نکلتے ہیں سوائے شدید سردیوں کے کیونکہ ان کے شگوفے کِھلنے کا موسم ختم ہوجاتا ہے۔