Description
تفصیل
گل خیرہ کی جھاڑی سدا بہار ہوتی ہے۔ یہ پورے برطانیہ میں پائی جاتی ہے۔ یہ باڑ لگانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ یہ پارکوں میں بہت مقبول ہے اور اکثر سڑک کی اطراف میں بھی لگائی جاتی ہے اس کے علاوہ باغوں میں بھی لگائی جاتی ہے۔اس کے نوکدار پتّے پرندوں اور دوسری جنگلی حیات کے لئے بہترین جائے پناہ ہیں جو ان کو شکار خور جانوروں سے بچاتے ہیں۔ گل خیرہ کے پھول مئی اور جون میں کھلتے ہیں۔ اس کے غنچے گُچّھوں کی شکل میں کِھلتے ہیں جو پچھلے برس کے پتّوں کے ساتھ لگتے ہیں۔ان کا قطر 8 ملی میٹر ہوتا ہے جس کی چار پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔گل خیرہ کی پتیّاں ہلکے گلابی رنگ کی ہوتی ہیں۔
اکثر مسلمان گھرانوں میں نکاح کے وقت یہ الفاظ ادا کیے جاتے تھے: "گاجر کی تھالی میں گُل خیرے کا پھول۔۔۔کہو میاں بنڑے، تمہیں بنّو قبول !"