Description
تفصیل
لیونڈر خود رَو پودے ہیں جو سمندر سے دور دراز علاقوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی کئی اقسام ہیں۔ یہ سیکڑوں برسوں سے مختلف مقاصد میں استعمال ہورہے ہیں۔ یہ پھلوں سے تیار ہونے والی مختلف ڈشز ‘ چٹنی‘ اچار‘ مربہ‘ مقوّی و مفرِّح جوس‘ حلوہ اور شیرینی وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ اس پودے کی مختلف اقسام ہیں جن کی اونچائی 9 انچ سے 3 فِٹ تک ہوتی ہے ۔ لیونڈر کے پودے لمبے اور کانٹے دار ہوتے ہیں اور اس کے پتّے مخروطی ہوتے ہیں ۔ اس کے پھولوں کا رنگ بنفشی ہوتا ہے جو پتّوں کے جلو میں اُگتے ہیں۔