Description
تفصیل
اس خوبصورت پھول کا وطن میکسیکو ہے۔زینیا ڈیزی قبیلے سے تعلق رکھنے والا پھول ہے جس کی بے شمار اقسام ہیں اس کے پھول اِکہرے اور دُہرے دونوں طرح کے ہوتے ہیں۔ زینیا ایک جھاڑی دار پودا ہے جس کی شاخیں خودبخود پھوٹتی ہیں اور یہ ایک سے 4 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ زینیا کے پھول کی چمکدار پنکھڑیاں قلم نما (پر کے) اور سیدھی ہوتی ہیں اور یہ پھول نیلے کے علاوہ تمام رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔