Description
تفصیل
کنول پانی میں پیدا ہونے والے سدابہار پھولوں کے بڑے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ کنول کی صرف دو جنگلی اقسام ہیں بقیہ ساری دوغلی ہیں۔ کنول کے پھول تین دن کے لئے کِھلتے ہیں اور اس دوران وہ اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ ان کی مختلف اقسام میں پتیوں، شگوفوں کی جسامت اور اونچائی مختلف ہوتی ہے۔ اس کے پتے بڑے اور نیلاہٹ مائل سلیٹی ہوتے ہیں ۔مکمل نمو پانے تک یہ پھول پانی کی سطح پر رہتے ہیں۔ ان کی چوڑائی 12 سے 30 انچ ہوتی ہے۔ کنول کے پھول عام طور پر اس کی دبیز شاخوں پر لگتے ہیں جو پانی سے چند سینٹی میٹر اوپر ہوتے ہیں۔ اور یہ کہیں بھی 4 سے 12 انچ کے فاصلے کے درمیان نشوونما پاسکتے ہیں۔ ان کا رنگ سفید سے گہرا گلابی ہوتا ہے۔
کنول کو "پدم" کا پھول بھی کہا جاتا ہے۔