Description
تفصیل
کیملیا کی جھاڑی نہایت بھڑکیلی اور چمکدار ہوتی ہے۔ اس کی پتیاں گہری سبز ہوتی ہیں۔ یہ جاپان اور چین میں پائی جاتی ہے۔ اس کے پھول بڑے، خوبصورت اور گلاب کے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں جوکہ مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں۔ ان میں سفید سے گلابی اور چمکتا ہوا ارغوانی رنگ شامل ہے۔ اس کے پھولوں کی بناوٹ اور جسامت مختلف اقسام میں مختلف ہوتی ہے۔ یہ اِکہرے، نیم دُہرے یا گلاب وغیرہ کی مانند ہوسکتے ہیں۔ اس کی جسامت چھوٹی جسامت میں ڈھائی انچ تک ہوتی ہے اور بڑی جسامت میں زیادہ سے زیادہ 5 انچ تک ہوتی ہے۔ اس کی ہزاروں اقسام موجود ہیں۔