Description
تفصیل
گُلِ فِنجانی دائمی، ہر دو سال بعد پیدا ہونے والا اور سالانہ پیداوار دینے والا اور ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ گل فِنجانی کا پودا 12 سے 15 انچ اونچا اور چوڑا ہوتا ہے۔ یہ گھنے اور وسیع ہوتے ہیں اور ان کی شکل برچھی کی طرح ہوتی ہے۔ اس کے پتّے بیضوی اور چمکدار ہوتے ہیں اور یہ درمیانے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان کی شاخیں اودی اور سرخی مائل ہوتی ہیں۔ ان شاخوں پر خوشبودار پھول لگتے ہیں جو پیالے کی شکل کے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ چمکدار پیلا ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کی شاخوں پر کانٹے بھی ابھرے ہوتے ہیں۔ یہ گرمیوں کے درمیان اور آخر میں پیدا ہوتے ہیں۔ گل فِنجانی کے پھول زیادہ دیرپا نہیں ہوتے مگر یہ موسم میں مسلسل نظر آتے ہیں۔ گُلِ فِنجانی کے پھول اور خوبصورت پتّے اس کے پہلو میں ہوتے ہیں جن کے باعث یہ پودا مقبول ہے۔