Description
تفصیل
زیتون سمندر سے دور دراز علاقوں ، گرم ممالک ‘ وسط ایشیا اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔ زیتون کے پھول چھوٹے خوشبودار سفیدی مائل ہوتے ہیں جو اس کے سدا بہار پتوں کے پیچھے چھپے ہوتے ہیں اور یہ پتّے کی جڑ سے نکلنی والی شاخ پر نمو پاتے ہیں۔ زیتون کے پھول بڑی تعداد میں ہوا کے ساتھ زیرۂ گل(بیج) پھیلاتے ہیں جو اس کی مختلف اقسام کا باعث بنتے ہیں ۔اسی وجہ سے اس پھل کی مختلف قسموں میں دوغلی پیداوار کے باعث ترقی ہوتی رہتی ہے اور مختلف اقسام وجود میں آتی ہیں۔