Description
تفصیل
موتیا دراصل چنبیلی کی ایک قسم ہے جو جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ چھوٹی جھاڑی یا بیل کی صورت میں ہوتا ہے اور یہ جھاڑی 0.5 سے 3 میٹر (1.6 سے 9.8 فِٹ) تک بلند ہوتی ہے۔ اس کے دلفریب اور نہایت معطر پھولوں کے باعث اس کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ موتیا کے پھول عطریات بنانے اور چائے میں خُوشبو پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔