Description
تفصیل
وہی (اللہ) ہے جو ہر ایک کی پُکار سُنتا ہے اور بندوں کی دُعائیں قبول کرتا ہے۔البتہ یہ امر مسلمہ ہے کہ وہ اپنے بندوں کے حق میں جو دعائیں بہتر ہوتی ہیں، انہیں قبول کرتا ہے اور باقی دعائوں کو اُس بندے کی مغفرت کے لیے جمع کرتا ہے،جبکہ بے صبر بندہ یہ سمجھتا ہے کہ اللہ نے میری دعا تو قبول ہی نہیں کی۔ماں بھی اپنے بچہ کو جیتے جاگتے انگارا زبان پر رکھتے نہیں دیکھ سکتی،تو پھر اللہ اپنے بندے کی اُن دعائوں کو کیسے قبول کرلے گا جو اُس کے حق میں بہتر نہیں ہیں۔