Description
تفصیل
فارسی ، اسمِ موئنث "پیشانی" سے مراد "ماتھا" یا "جبین" ہے۔
لُغوی معنوں میں پیشانی سے مُراد قسمت ، نصیب ، سرنامہ ، القاب ،کاغذ کا بالائی حصہ جو عبارت سے اوپر خالی چھوڑ دیا جائے وغیرہ لی جاتی ہے ۔
علم تشریح الاعضاء کے مطابق پیشانی یا ماتھا انسانی جسم کا ایک ہڈی دار عضو ہے جو کہ آنکھوں سے اوپر ہوتا ہے۔
مشہور کہاوت ہے کہ چوڑی پیشانی رکھنے والا نہایت ذہین اور بلند قسمت والا ہوتا ہے جبکہ پیشانی کو چُھپانے کے لیے مخصوص بالوں کے انداز بھی بنائے جاتے ہیں تاکہ پیشانی عیاں نہ ہو۔
کاسۂ سر (Cranium) کے سامنے کی ہڈیاں پیشانی بناتی ہیں اور یہ ہڈیاں پیچھے کی جانب سے چَندیا کی دونوں ہڈیوں سے پیوستہ ہوتی ہیں۔
پیشانی پر ہی آنکھیں اور بھویں بھی واقع ہوتی ہیں۔