Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Hand ہاتھ

English NameHand
Type (Internal, External)External
Plural ہاتھوں
No name in Urduدست ۔ کَف
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

ہندی اسمِ مذکر ہے جو "دست ، پنجہ،ہتھیلی ، کف ، آدھ گز کا ناپ ،سرِ انگشت سے لے کر کہنی تک کا حصہ" کے معنوں میں لیا جاتا ہے لیکن لُغوی اعتبار سے ہاتھ کا مطلب ، بس ، قابو، اختیار،قبضہ، باعث،وسیلہ،حفاظت،حمایت،مدد،وار،حملہ ، چوٹ ، داؤ،دھوکا ، شرارت ،تاش کے پَتّے جو کسی کے حصے میں آئیں ، بازی ، تعلق ، دخل ، تصرف، دسترس،ہستی ، وجود فیل بانوں کی اصطلاح میں ہاتھی کی سُونڈ وغیرہ لیا جاتا ہے ۔ ساخت کے اعتبار سے انسانی ہاتھ بہت سی نازک ہڈیوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کی تعداد 27 ہوتی ہے ۔ ان ہڈیوں کی زیادہ تعداد ہی کی وجہ سے ہاتھوں میں زیادہ سے زیادہ لچک پیدا ہوتی ہے اور اس کی حرکت ممکن ہوسکتی ہے۔ اسی لچک کے باعث ہاتھ ہر نوعیت کے کاموں کو سر انجام دے لیتے ہیں۔ ہاتھ کا درمیانی چوڑا حصہ " ہتھیلی" کہلاتا ہے۔ ہتھیلی میں پانچ اُنگلیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک انگوٹھا بھی ہوتا ہے۔ ان انگلیوں کے نام بالترتیب کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں: index finger, pointer finger, or forefinger middle finger or long finger ring finger little finger, pinky finger, or small finger The thumb انگوٹھا ہتھیلی کی ہڈیوں Matacarpals میں اپنی بالمقابل ہڈی کی وجہ سے حرکت کرسکتا ہے۔ انگوٹھے کو کلائی سے گھما کر چھنگلی(چھوٹی اُنگلی) سے ملایا جاسکتا ہے۔ اُنگلیوں کے تمام جوڑوں کے درمیان ایک رطوبت پائی جاتی ہے۔ اُردو محاوروں میں "ہاتھ" کے موضوع پر کئی محاورے موجود ہیں ، جن میں: ہاتھ آنا: دستیاب ہونا ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر دعائیں دینا:پورے خلوص کے ساتھ کسی کے لیے دعا کرنا ہاتھ اُٹھانا: مارنا پیٹنا، فاتحہ پڑھنا،دعائے خیر کرنا ہاتھ باندھنا: مِنّت سماجت کرنا ہاتھ بِکنا: غلام ہونا ہاتھ پاؤں پیٹنا: بے فائدہ کوشش کرنا ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا:مرنے کا وقت قریب ہونا ہاتھ پاؤں دابنا: خدمت کرنا ہاتھ پاؤں سونا: بے حس یا سُن ہوجانا ہاتھ پسارنا: مانگنا ہاتھ تِھرکانا:زنانوں کی طرح ہاتھ کو نچانا ہاتھ چلنا: خاطر خواہ آمدنی ہونا وغیرہ وغیرہ

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share