Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Head سَر / سِر

English NameHead
Type (Internal, External)Internal
Pluralسَروں
No name in Urduسَر ، کھوپڑی ، مُنڈی ،مونڈ ، سیس ، کپال ، کلّہ
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

فارسی اسمِ مُذکر ہے جس کا مطلب "سِر ، کھوپڑی ، کسی چیز کا اوپری حصہ ،چوٹی ، ابتدا ، فکر ، سوچ،خیال ، عنوان،عشق ،دماغ ، خواہش یا ارادے" کا لیا جاتا ہے۔ اُردو قواعد کے لحاظ سے سَر یا سِر کی جمع " سروں" ہے۔ علمِ تشریحِ اعضاء کے مطابق سر کسی بھی جاندار کا سب سے بُلند جسمانی حصہ ہے۔ جس میں دماغ،مغز، آنکھیں، کان، ناک اور منہ شامل ہیں (یہ سب اعضاء کسی نہ کسی حِس کے حامل اور مددگار ہیں، جیسے ناک سے سونگھنا، آنکھ سے دیکھنا، کان سے سُننا اور منہ سے چکھنا وغیرہ) ۔ سَر جسم کا سب سے اوپری حصّہ ہے جو ہڈیوں سے بنا ہوا ایک کٹورا نُما عُضو ہے جس کے اندر قدرت نے نہایت نازک اور حساس اعضاء رکھ دیئے ہیں جن کی حفاظت یہ استخوانی پیالہ (کھوپڑی) کرتا ہے اس کے باوجود اگر سَر پر کوئی شدید ضرب لگ جائے تو اس کے نتیجے میں دماغ متاثر ہوسکتا ہے، انسان ہوش و حواس سے بیگانہ ہو سکتا ہے اور یہاں تک کہ اُس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ سَر پر کثرت سے بال بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف شخصیت کو پُرکشش بناتے ہیں بلکہ موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے سروں پر بال پیدائشی طور پر یا تو بہت کم ہوتے ہیں یا بہت جلدی جَھڑ جاتے ہیں۔ عام طور پر بُڑھاپے کی عمر تک پہنچتے پہنچتے سَر کے بال گِرنا یا جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں، ایسا کسی جِلدی بیماری یعنی سر کی خُشکی(بفا، ڈینڈرف) کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ شدید بیماری کے بعد صحت یاب ہونے پراکثر طبیب مریض کو بال مُنڈوانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ سر انسانی جسم کا نازک عضو ہے جس کی حفاظت قدرت نے کھوپڑی اور بالوں کے ذریعہ کررکھی ہے ۔سر کی چوٹ کئی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے ، اسی لیے موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے اور ہیلمٹ کے استعمال کو "ٹریفک قوانین" میں شامل کیا گیا ہے۔ مسلمانوں میں بچّے کی پیدائش کے ساتویں روز یا اگر ساتواں دن نہ ہوسکے تو کسی بھی دن اُس کے سَر کے بال مُنڈوا کر اُس کے وزن کے برابر چاندی یا سونا صدقہ کردیا جاتا ہے جسے اصطلاحاً "عقیقہ" کہتے ہیں۔ اس موقع پر لڑکی کے لئے ایک اور لڑکے کے لئے دو بکرے اور اگر دو بکرے میسّر نہ ہوں تو ایک بھی ذبح کرکے تین حصّے کرنے کے بعد ایک صدقہ کر دیا جاتا ہے ۔ اُردو زبان میں "سَر" یا "سِر" سے متعلق کئی محاورات و ضرب الامثال رائج ہیں ، مثلاً: سرو پا کی خبر نہ ہونا:بے ہوش ہوجانا۔بدحواس ہوجانا سِر بڑا سردار کا ، پاؤں بڑا گنوار کا:بڑے یا عقل مند آدمی کا سر بڑا ہوتا ہے اور کوڑھ مغز یا گنوار کا پیر بڑا ہوتا ہے سِر بیچنا:جان کو ہلاکت میں ڈالنا ، فوج میں بھرتی ہونا سِر ٹپک کر مرجانا:انتہائی کوشش کے باوجود کامیابی نہ ہونا سَر پر آپڑنا:ذمے پڑنا،وارد ہونا سِر پر آرے چلنا:ہلاکت میں پڑنا،جان پر بننا سِر پراحسان کرنا: احسان مند ہونا ،بھلائی کرنا سِر آنکھوں پر (بٹھانا)لینا:بہت عزت و تکریم کرنا، خوب آؤ بھگت کرنا سِراُٹھانے نہ دینا: ذرا بھی فُرصت نہ ملنا وغیرہ وغیرہ

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share