Description
تفصیل
اُرود،اسمِ موئنث،وہ آنت جس سے فضلہ خارج ہوتا ہے "بڑی آنت" کہلاتی ہے۔
بڑی آنت ساخت کے اعتبار سے خمیدہ یا مُڑی ہوئی ہوتی ہے اور چھوٹی آنت کا ذیلی موٹا حصہ ہوتی ہے۔
بڑی آنت یا "معاء غلیظ" Colon کا قطر چھوٹی آنت کے قطر سے تقریباً دو گُنا ہوتا ہے۔ لیکن اس کی دیوار کی تہہ چھوٹی آنت کی تہہ سے مشابہ ہی ہوتی ہے۔
بڑی آنت سے چھوٹی آنت کے اتصالی مقام پر "اپنڈکس" کُھلتی ہے۔
بڑی آنت پیٹ کے نچلے حصّے سے (دائیں کونے سے) اوپر کی جانب اُٹھتی ہوئی پیٹ کے بالائی حصّے میں جاکر جِگر کے بالکل بائیں جانب مُڑ جاتی ہے۔ کچھ دور جاکر بائیں جانب لچھے دار (کنڈل) موڑ کھاتے ہوئے نیچے اُترتی ہے۔ یہاں سے یہ مِقعد کے ساتھ مل جاتی ہے۔ بڑی آنت میں غذا کے انجذاب کا عمل مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔باقی ماندہ خوراک (فُضلہ) مقعد کے راستے خارج ہوجاتا ہے۔