Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Liwer limbs(Legs) ٹانگ

English NameLiwer limbs(Legs)
Type (Internal, External)External
Pluralٹانگوں ۔ ٹانگیں
No name in Urdu ساق۔ دعامة۔ رجل۔ مباراة الذهاب (عربی اصطلاحات)
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

ہندی اسم موئنث، یعنی جسم کا وہ حصہ جو ران کی جڑ سے پاؤں تک ہو۔ ٹانگ کا شمار علم الاعضاء میں بطور خارجی عضو کے کیا جاتا ہے۔ ٹانگ میں ران ، گُھٹنا،پنڈلی ، ایڑی(ایڑھی) ، ٹخنہ ،پنجہ، انگلیاں اور انگوٹھا بھی شامل ہوتے ہیں۔ انسانی جسم کی سب سے لمبی ہڈی ران کی ہڈی Femune ہے۔ اس کے اوپر کا گول سِرا کولہے کی ہڈی کے جوف میں حرکت کرتا ہے اور نیچے کا سِرا پنڈلی کی ہڈیوں سے مل کر گُھٹنے کا جوڑ بناتا ہے۔ اس کی حفاظت اور حرکت کے لئے سامنے کی جانب کٹوری کی شکل کی ایک چپنی ہڈی ہوتی ہے جسے Patella کہتے ہیں۔ پنڈلی میں بھی کلائی کی طرح دو ہڈیاں ہوتی ہیں جن کے نام Tibia اور Fibula ہیں۔ Tibia انگوٹھے کی جانب اور Fibula چھوٹی انگلی کی جانب ہوتی ہے۔ ان دونوں پنڈلی کی ہڈیوں کے نیچے کے سِرے اندرونی اور خارجی ٹخنے کے اُبھار بناتے ہیں جہاں یہ ٹخنوں کی ہڈیوں پر حرکت کرتی ہیں۔ ٹخنے کی ہڈیوں Tarsals or Ankle bones میں سات ہڈیاں ہوتی ہیں جن میں ایڑی کی ہڈی (ہیل بون) لمبی ہوتی ہے اور نیچے کی جانب پھیلی ہوتی ہے۔ تلوے میں بھی پانچ ہڈیاں Meta Tarisals ہوتی ہیں۔ تلوے کی ہڈیوں کی سیدھ میں پوروں کی ہڈیاں Phalanges ہوتی ہیں جن کی تعداد ہر انگلی میں تین تین اور انگوٹھے میں دو ہوتی ہے۔ دونوں ٹانگوں میں ہڈیوں کی تعداد ساٹھ (60) ہوتی ہے۔ اُردو میں ٹانگ سے متعلق کئی محاورے موجود ہیں جن میں : ٹانگ اُٹھا کر مُوتنا: بدتمیزی یا بے حیائی پر اُتر آنا ٹانگ اَڑانا: بلا ضرورت دخل دینا ٹانگ پَسار کر سونا: بے فکر ہونا ٹانگ پھنسانا:کسی کام میں شریک یا حصے دار ہونا ٹانگ تلے سے نکل جانا:ہار مان لینا۔مغلوب ہونا ٹانگ توڑ بیٹھنا:جم کے بیٹھنا۔ایک جگہ ہی بیٹھنا۔جہاں بیٹھ جانا وہاں سے نہ اُٹھنا ٹانگ سے ٹانگ باندھ کے بٹھانا:دوست کو پہلو میں بٹھانا ٹانگ لگانا: کُشتی میں ٹانگ کا ایک پیچ لگانا ٹانگ لینا:ٹانگ پکڑنا۔کُتے کا کاٹنے کے لیے لپکنا۔پیچھے پڑنا۔سرہونا ٹانگوں کا جواب دے دینا: آگے چلنے کی ہمت نہ ہونا۔تھک جانا ٹانگیں توڑنا: بہت زیادہ بھاگ دوڑ کرنا۔پریشان ہونا وغیرہ وغیرہ !

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share