Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Mouth مُنہ

English NameMouth
Type (Internal, External)Internal
Pluralمُنہ ۔ مونھوں
No name in Urdu دہن
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی

Description

تفصیل

" مُنہ" یا "مُنھ" ہندی مذکر اسم ۔دہن، دہانہ یا مُکھ کو کہا جاتا ہے۔جسم کا وہ عضو جس میں زبان،دانت،جبڑے، تالو،حلق وغیرہ پائے جاتے ہیں،منہ کہلاتا ہے۔ منہ انسانی نظامِ انہظام کا پہلاحصہ ہے جس کی مدد سے غذا انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے اور پھر ہضم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ قدرتی میکانیکی طریقۂ کار کے مطابق ٹھوس غذا منہ میں موجود لعاب کی مدد سے گیلی ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے غذا چبانے،نگلنے اور ہضم ہونے میں بہت مدد ملتی ہے۔ پھر یہ غذا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر قابلِ ہضم بن جاتی ہے۔ منہ ہمارے نظامِ ہضم کی ابتداء ہے۔ یہ خوراک اور پانی کے لیے محض ایک جوف ہی نہیں بلکہ بہت سے اہم افعال سرانجام دیتا ہے۔ خوراک کے ہاضمے کے سفر کا آغاز منہ ہی سے ہوتا ہے۔ اس میں دانت نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ منہ کی تشکیل دانت‘ جبڑے‘ زبان‘ تالُو‘ حلق وغیرہ سے مل کر ہوتی ہے۔ منہ سے آواز نکالنے میں نہ صرف حلق اور زبان کا بنیادی کردار ہے بلکہ منہ کے اندر تمام اعضاء گفتگو کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اردو میں "منھ "سے متعلق بے شمار ضرب الامثال ، محاورے اور کہاوتیں مشہور ہیں،تمام کا تذکرہ تو نہیں کیا جاسکتا،تاہم چند ایک درج ذیل ہیں: منہ آنا: منھ میں چھالے پڑنا۔آوازے کسنا۔ طنز کرنا۔طعنہ مارنا منہ اُتر جانا: چہرے سے غم اور رنج کے آثار ظاہر ہونا منہ اُٹھائے جانا:دیکھے بھالے بغیر جانا منہ اشکِ ندامت سے دھونا: شرمندہ ہوکر رونا منہ اشکوں سے دھونا:بے تحاشہ رونا،بہت رونا ،اتنا رونا کہ چہرہ آنسوؤں سے تر ہوجائے منہ بانا: اپنی بے وقوفی پر ہنسنا منہ بھرائی دینا:رشوت دینا منھ بھردینا:خواہش پُوری کرنا،رشوت دینا منہ بن جانا: تیوری چڑھنا،خفگی ہونا،ناراض ہونا منہ بھر کے گالی دینا:فحش بکنا منہ پر بسنت پھولنا: چہرے پر زردی چھاجانا،چہرے پر خوف چھاجانا منہ پر پھٹکار برسنا:چہرے کا بے رونق ہونا منہ پر ٹھیکری رکھ لینا: بے لحاظ ہونا،لحاظ نہ کرنا،بے مُروّت ہونا منہ پر تھوک دینا: نہایت شرمندہ اور ذلیل کرنا منہ پر چڑھنا: مقابل ہونا،گستاخ ہونا،روبرو لڑنا منہ پر خاک ملی ہے: اچھی چیز کو بُری طرح سے رکھا ہوا ہے،مُفلسی ظاہر کرکے دولت کو چُھپایا ہوا ہے وغیرہ وغیرہ !

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share