Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Neck گردن

English NameNeck
Type (Internal, External)External
Pluralگردنوں ۔ گردنیں
No name in Urdu رقبة, عنق, جيد, رقبة الحصان, عنق الزجاجة ۔ خنق
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

فارسی اسم موئنث،بمعنی "گلا" یا " گلو"۔ گردن عضودار فقاری ستون کے حامل جانداروں کے جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ سر کو دھڑ سے جوڑتا ہے۔ ہمارا سر گردن کے مہروں Ceruical Vertebrae کے اوپر قائم ہوتا ہے۔ گردن کے یہ مُہرے کاسۂ سر میں پیچھے کی جانب ہوتے ہیں جہاں سر گردن سے جُڑا ہوتا ہے۔ یہ مُہرے دراصل سات ہڈیاں ہوتی ہیں جن کی ساخت کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ گردن دائیں بائیں، اوپر نیچے حرکت کرسکتی ہے یا گھوم سکتی ہے۔ گردن کے مُہروں کا فاصلہ کم یا زیادہ ہوجانے سے شدید درد ہوتا ہے اور کچھ درد تکیے کے نامناسب ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔ چند اُردو محاورے: گردن اُڑا دینا: قتل کرنا،گردن کاٹنا گردن اینٹھی رہنا:خفا رہنا،اکڑا رہنا،کھچا کھچا رہنا گردن پر احسان ہونا:احسان کے بوجھ سے سر جھُکنا گردن پر بوجھ رہنا: سر پر عذاب رہنا،احسان مند ہونا گردن پر سوار ہونا: سخت تقاضا کرنا گردن پکڑ نکال دینا:سخت بے عزت کرکے نکال دینا گردن پھنسنا: خطرے میں پڑنا گردن ڈَھلکنا: مرنے کا وقت گردن مارو اور گریبان میں منہ ڈالو:بظاہر نیک بن کر لوگوں کو ٹھگو گردن نہ اُٹھانا:شرمندگی سے آنکھ سامنے نہ کرنا،اُف نہ کرنا،دَم نہ مارنا وغیرہ وغیرہ !

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share