Description
تفصیل
ہندی اسم مذکر، بمعنی شانہ ،مونڈھا۔
انسانی کندھا تین ہڈیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
clavicle (collarbone)
scapula (shoulder blade)
اور
humerus (upper arm bone)
شانہ یا کندھا جسم کی پُشت کی جانب ایک چپٹی ہڈی ہوتی ہے جو شانے کی ہڈی Scapula کہلاتی ہے۔ شانہ اگلی جانب ایک پسلی نُما ہڈی (جسے ہنسلی کی ہڈی Clauical bone کہتے ہیں) سے مل کر بنتا ہے۔ یہ ہڈیاں "شولڈر بلیڈ" اور "کالر بون" بھی کہلاتی ہیں۔ ہنسلی کی ہڈی سامنے کی جانب سینے اور شانے کی ہڈی کے ساتھ جُڑی ہوتی ہے۔ شانے کی ہڈی بازُو کی حرکت کے ساتھ ساتھ حرکت کرسکتی ہے جس کے ساتھ یہ ایک جوڑ بناتی ہے۔ یہ دونوں جانب عضلات کے ذریعے متصل ہوتی ہیں۔ ہنسلی کی ہڈی ہی شانے اور بازُو کو اُٹھائے رکھتی ہے۔ اگر یہ ٹوٹ جائے تو بازُو لٹک جاتا ہے۔
کندھے کا بنیادی جوڑ جس سے وہ جسم سے جُڑا ہوتا ہے glenohumeral jointکہلاتا ہے۔علم الابدان کے لحاظ سے کندھا عُضلات کو مجموعہ ہوتا ہے۔
کندھے کے عضلات جسم کے مضبوط ترین عضلات ہوتے ہیں اور اس کے بعد کولہے کے جوڑ کے عضلات مظبوط ترین ہوتے ہیں۔
محاورات کے لحاظ سے:
کندھا دینا:مدد دینا، سہارا دینا، جنازے کو کندھے پر لینا
کندھا بدلنا: ایک کندھے سے دُوسرے کندھے پر بوجھ لینا ، ڈولی اُٹھانے والوں کا مونڈھا بدلنا
کندھا ڈالنا: تھک جانا ، ہمت ہار دینا
کندھا لگنا:بوجھ یا رگڑ کے سبب کندھے کا زخمی ہونا وغیرہ وغیرہ!