Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Tongue زَبان / زُبان

English NameTongue
Type (Internal, External)Internal
Pluralزبانوں ۔ زبانیں
No name in Urduجِیبھ ۔ جِیب
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی

Description

تفصیل

فارسی اسم موئنث ، بمعنی انسان اور حیوان کے منہ کے اندر کا ایک عضو جس سے وہ چیزوں کا مزا معلوم کرتے ہیں۔انسان اس کی مدد سے بعض حروف کی آواز بھی پیدا کرتا ہے۔ لُغوی معنوں میں زبان " جیبھ ، لسان ،بول چال ، نطق ، محاورہ ، بولی ، بات ، گفتگو ، اقرار، قول ، وعدہ ، قول ، بیان" کو بھی کہتے ہیں۔ زبان منہ کے فرشی حصے پر واقع ہوتی ہے اور خوراک کو چبانے، نگلنے میں مددگار و معاون ہوتی ہے۔ یہ کسی بھی شے کا ذائقہ چکھنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ زبان ہمارے منہ کے اندر وہ عضو ہے جو چبائی ہوئی خوراک میں لعاب دہن کو اچھی طرح شامل کرکے اُسے نگلنے میں مدد دیتی ہے۔ زبان کے ذریعے ہم مختلف ذائقوں کو محسوس کرتے ہیں۔ زبان گفتگو کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ زبان کے نیچے سامنے کے قریب دو زیر زبانی غدود ہوتے ہیں جو "لعاب دہن" پیدا کرتے ہیں۔ زبان کی چبائی ہوئی خوراک کو دھکیلنے کی قوت سے اور حلقوم کے عضلات کے سُکڑنے سے خوراک نظامِ انہضام کے اگلے حصّے میں داخل ہوجاتی ہے۔ زبان ایک عضلاتی عضو ہے۔ زبان کا محتاط استعمال انسان کو معزز مقام تک پہنچاتا ہے اور غیر محتاط استعمال اُسے پستی کی جانب لے جاتا ہے۔ اُردو محاورات و ضرب الامثال کے لحاظ سے: زبان آبِ کوثر سے دھوئی ہونا: نہایت پاکیزہ کلام کرنا زبان آج کُھلی ہے ، کل بند: زندگی کا کعئی اعتبار نہیں زبان آشنا ہونا: کسی مزے سے واقف ہونا زبان آلودہ ہونا: بات کرنا زبان آور: قادرالکلام زبان اُڑانا: لب ولہجے کی نقل کرنا زبان اُلجھنا: مطلب بیان نہ کرپانا زبان بدلنا: بات کہہ کر مُکر جانا زبان بدلنے سے کُوچہ بدلنا بہتر ہے: (مثل) وعدہ وفا نہ کرنے سے نُقصان اُٹھانا بہتر ہے۔ زبان بند ہونا: چُپ ہونا،بات نہ کرنا،زبان اینٹھ جانا،گویائی سلب ہونا،جادو کے زور سے کسی کے خلاف کچھ نہ کہہ پانا زبان پر آئی ہوئی بات کاٹ دینا:بات ناتمام یا نامکمل چھوڑ دینا زبان پر جاری ہونا: بار بار کوئی ایک ہی بات یا لفظ کہنا زبان پر کانٹے پڑنا: پیاس سے زبان سُکھ جانا زبان کا تَڑ تَڑ چلنا:بے باکی سے جلدی جلدی بولنا زبان پکڑنا:بولنے نہ دینا زبان تلے زبان ہونا: کسی بات پر قائم نہ رہنا زبان ٹوٹنا: صاف طور پر بولنا زبان چلائی کی روٹی کھانا:چاپلوسی کرکے پیٹ پالنا،خوشامد درآمد سے روزی پیدا کرنا زبان سنبھال کر بولنا: احتیاط سے گفتگو کرنا زبان سے نکلی ، کوٹھے چڑھی: بات منہ سے نکلتے ہی مشہور ہو جاتی ہے زبان سے پھول جھڑنا: نہایت شیریں کلام ہونا زبان کاٹنا: بِیچ میں بولنا زبان کے آگے خندق نہیں: کوئی باتونی کی زبان بند نہیں کرسکتا زبان کِیلنا: جادو یا منتر سے کسی کا منپ بند کرنا زبان ہی ہاتھی چڑھاوے زبان ہی عمر کٹوادے:زبان ہی سے آدمی کی عزت ہوتی ہے اور اسی سے جان گنوانے تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ !

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share